نوجوان قومی فاسٹ بولر زمان خان نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں دھوم مچا دی.
ڈرہم کے خلاف میچ میں اکیس رن دے کر چار وکٹ اُڑائیں۔ زمان خان ڈربی شائرکی نمائندگی کرتےہوئے نو میچوں میں پندرہ وکٹ حاصل کر چکےہیں۔
درہم کے خلاف زمان خان نے خطرناک بولنگ کرکے تباہی مچائی۔ انہوں نے 4 اوورز کے کوٹے میں 9 ڈاٹ بالز کروائی جب کہ کوئی بلے باز ان کے خلاف باؤنڈری نہیں لگا سکا۔
Zaman Khan didn't concede a single boundary against Durham last night.
He also claimed 4-21 🔥#WeAreDerbyshire#BeBoldBeDerbyshire pic.twitter.com/qERskLFFgc
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) June 17, 2023
پاکستانی بلےباز حیدرعلی نے بھی ڈربی شائر کےلیے چھبیس رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آخری گیند پرباونڈری لگاکرمیچ برابر کیا۔