کبریٰ خان کی سالگرہ پر مداح نے انوکھے انداز میں جشن منایا، ویڈیو وائرل

کبریٰ خان کی سالگرہ پر مداح نے انوکھے انداز میں جشن منایا، ویڈیو وائرل

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ایک مداح نے ایسے انوکھے انداز میں جشن منایا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔

کبریٰ خان نے گزشتہ روز 16 جون کو زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے اس موقع کا بھرپور جشن منایا جبکہ فیملی، قریبی دوستوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت مداحوں سے مبارکبادیں پیش کیں۔

ایک مداح کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر اپنے پسندیدہ اداکار کو مبارکباد دی جاتی ہے، نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے یا پھر کوئی اچھا سا تحفہ بھیجا جاتا ہے، لیکن کبریٰ خان کے مداح نے جشن منانے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا۔

اس نے بریانی کے ڈبے پیک کیے اور لوگوں میں تقسیم کر دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

کبریٰ خان نے جب مداح کی ویڈیو دیکھی تو وہ کافی حیران ہوئیں۔ انہوں نے اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے، میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی، آپ نے مجھے جذباتی کر دیا، سچ کہوں تو اس کیلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

کبریٰ خان کی سالگرہ پر مداح نے انوکھے انداز میں جشن منایا، ویڈیو وائرل