حیدرآباد میں پولیس نے چوری کے الزام میں بھیک مانگنے والی کمسن بچی کو گرفتار کر لیا ہے جس پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے مارکیٹ تھانے کی پولیس نے بھیک مانگنے والی ایک کمسن بچی کو گرفتار کیا ہے جس پر چوری کی واردات منوانے کے لیے مبینہ تشدد بھی کیا گیا ہے۔
زیر حراست کمسن بچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیمار والد کے علاج کے لیے مارکیٹ کے علاقے میں بھیک مانگتی ہوں لیکن پولیس نے ایک افغانی کے کہنے پر پانچ روز سے مجھے تھانے میں رکھا ہوا ہے۔
بچی جو ہٹری بائی پاس کے ایک گاؤں کی رہائشی ہے اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس تین لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔