’شاہین آفریدی کو آرام کی نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے‘

شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو آرام نہیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز بیٹنگ اور اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں یہی مدنظر رکھ کر متوازن اسکواڈ ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ردھم میں آنے کے لیے اچھا ہے شاہین آفریدی لمبی کرکٹ کھیلیں۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں محمد ہریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف جولائی میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔