پاکستانی حکام کے دعوے دھرے کے دھرے، آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں

آئی ایم ایف نئے ٹیکس

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 29 جون تک بورڈ میٹنگ کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا، پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ جون کے اختتام تک آئی ایم ایف 9 ویں جائزہ مکمل کرلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے29جون تک میٹنگ کاشیڈول جاری کردیا۔

آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا، ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے 9ویں قسط کیلئےمیٹنگ کرنی ہے۔

پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ جون کے اختتام تک آئی ایم ایف 9 ویں جائزہ مکمل کرلے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دعویٰ کیا تھا جون کے اختتام تک آئی ایم ایف نواں جائزہ مکمل کر لے گا جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کا بھی دعویٰ تھا کہ آئی ایم ایف کسی بھی وقت نویں جائزے کیلئے میٹنگ بلاسکتا ہے۔

پاکستان کو ایک ارب دس کروڑڈالرکیلئے نویں جائزہ رپورٹ کیلئے میٹنگ کرنی تھی، وزیراعظم شہبازشریف نے بھی آئی ایم ایف کے چیف کو نویں جائزے مکمل کرنے کی درخواست کی تھی، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے دوارب ڈالرکی فنانسنگ کی شرط پوری کرنا باقی ہے۔