لاہور: قومی کرکٹر عامر جمال نے کہا ہے کہ وہ جس ٹیم کے لیے نیٹ بائولر کے طور پر آئے تھے آج اسی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، موقع ملا تو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے منتخب ہونے والے قومی فاسٹ بائولر عامر جمال نے کہا کہ جس ٹیسٹ ٹیم کے نیٹ بولرکے طور پر آیا اب اسی اسکواڈ کا حصہ ہوں، اگر سری لنکا میں موقع ملے گا تو کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔
انھوں نے کہا کہ میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں جس سے ٹیم کا فائدہ ہو، ایک آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں جگہ حاصل کر کے اس خلا کو پُر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔
کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مثبت رہا ہوں، سری لنکا میں ٹیسٹ میں موقع ملا تو فائدہ اٹھائوں گا، میں نے بھرپور محنت کی ہے سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کی ہے۔