آئندہ مالی سال وزیراعظم ہاؤس کیلئے ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 99 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزیراعظم ہاؤس کیلئےگزشتہ بجٹ کی نسبت 26 کروڑ 73 لاکھ روپے زیادہ مختص کیے گئے۔
وزیر اعظم ہاؤس نے مختص بجٹ سے ایک کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار روپے زیادہ خرچ کیے۔
آئندہ مالی سال وزیر اعظم ہاؤس کے اندرونی اخراجات کے لیے 62 کروڑ 53 لاکھ 92 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سال کے اختتام تک وزیر اعظم ہاؤس اخراجات 48 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔
آئندہ مالی سال وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی اخراجات کے لیے 16 کروڑ 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال وزیر اعظم ہاؤس کے اندرونی اخراجات کے لیے 46 کروڑ50 لاکھ روپے مختص تھے۔
وزیر اعظم ہاؤس کے پبلک اخراجات میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آئندہ مالی سال وزیراعظم ہاؤس کے پبلک اخراجات کیلئے 63 کروڑ49 لاکھ 90 ہزار روپے کا بجٹ مختص ہے۔
اس سال وزیر اعظم ہاؤس کے پبلک اخراجات کے لیے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص تھے۔