پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کیلئے ماریشس سے ویزے جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماریشس میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کیے ہیں۔
پاکستان فٹبال ٹیم دستیاب فلائٹ سے بھارت روانہ ہو گی۔ پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی۔
پاکستان ٹیم ماریشس سے 4 ملکی ٹورنامنٹ کے بعد بھارت کے شہر بنگلور جائے گی۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپناافتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کےخلاف 21 جون کوکھیلےگی۔
واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارت میں شروع ہو گی۔