میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر پہلا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں یکم مارچ 2023 سے تبادلے و تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جو تقرریاں و تبادلے کیے ہیں انہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔
آفیسرز و ملازمین جو حکومتی آرڈر پر تعینات ہوئےفرائض انجام دیتے رہیں گے۔ ریٹائرڈملازمین کی جگہ کام کرنے والے افسران و ملازمین بھی فرائض انجام دیں گے۔
میئرکراچی کی منظوری سے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نےحکم نامہ جاری کیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آبادبلاک 8 میں فیملی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین، ڈپٹی کمشنر وسطیٰ طحہ سلیم اور علاقے کے منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عزیز آباد میں یہ پارک کچرا کنڈی بنا ہوا تھا پارک کوصاف کرکے شہریوں کیلئےکھول دیا گیا فیملی پارک میں بڑی تعداد میں نئے درخت ،پودے بھی لگیں گے پارک کی تعمیر سےعزیز آباد وملحقہ علاقوں کےمکینوں کو تفریحی سہولت دستیاب ہوگی شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر بلاتفریق جاری رہے گا۔