’بھروسہ اٹھ گیا ہے، اب کبھی شادی نہیں کروں گی‘

عالیہ صدیقی

بگ باس او ٹی ٹی ٹو میں شرکت کرنے والی معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ شادی سے بھروسہ اٹھ گیا ہے اب کبھی شادی نہیں کروں گی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی نے بگ باس او ٹی ٹی ٹو میں شوہر سے ساتھی امیدوار سائرس بروچا کے ساتھ سابقہ شوہر سے متعلق گفتگو کی۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ نواز الدین صدیقی کے گھر سے نکالے جانے کے بعد ان کے بھائی نے مشورہ دیا کہ وہ کچھ دنوں تک میری رہائشگاہ پر رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کہ مجھے رہنے کے لیے کوئی نئی جگہ ملتی میں کچھ دن ان کے بھائی کے گھر پر رہی۔

سائرس بروچا نے جب عالیہ سے نئی محبت سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اطالوی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت خوبصورت ہے، ہماری محبت آہستہ آہستہ پروان چڑھی۔

جب عالیہ صدیقی سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں اب کبھی شادی نہیں کریں گی، اب شادی پر کوئی بھروسہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ عالیہ صدیقی اور نواز الدین صدیقی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اور عالیہ نے شوہر اور ان کے خاندان کے خلاف عدالتوں سے رجوع بھی کیا۔