محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں فلارملز کا گندم کوٹہ منسوخ کر دیا۔
سیکرٹری خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں فلارملز کو گندم کا کوٹہ بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اب گندم کی پیپرا رولز کے تحت نیلامی ہو گی۔
سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہناہے کہ چکی مالکان بھی نیلامی میں حصہ لےسکیں گے حکومت آٹےکی مد میں ڈائریکٹ سبسڈی پر غور کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں گندم کے کوٹہ میں غبن کے پیش نظر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت کے فیصلے پر فلارملز کی نمائندہ تنظیموں نے فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔