اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ولید کا کردار نبھانے والے اداکار فضل حسین نے عینا آصف کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فضل حسین نے ساتھی اداکارہ عینا آصف کے ساتھ تصویر شیئر کی، دراصل یہ تصویر بے بی باجی کے اداکار واصف اور فرحت کی شادی کے دوران کی ہے۔
فضل حسین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’واصف بھائی کی شادی تو ہوگئی، کیا آپ سمن اور ولید کی شادی کے لیے پرجوش ہیں۔
اداکار نے گزشتہ روز یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی طوبیٰ انور نے فضل حسین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی زندگی کے پروگرام میں عینا آصف کا کہنا تھا کہ ’پہلے مجھے اسکرپٹ کی لائنز یاد نہیں ہوتی تھیں اب ہوجاتی ہیں۔‘
فضل حسین نے انہیں روکتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیا اب ہوجاتی ہیں، ان کے ساتھ کام کریں آپ کو پتا چل جائے گا، اردو پڑھنی نہیں آتی، میں سیٹ پر بتا رہا ہوتا ہوں۔‘
عینا آصف کا کہنا تھا کہ ’ہاں اردو میری کمزور ہے لیکن فضل کو اردو پڑھنی آتی ہے پر اسکرپٹ کی لائنز یاد نہیں ہوتیں۔‘
فضل حسین کا کہنا تھا کہ ’یہ جو لوگوں کو لگ رہا ہے کیا دونوں کی کیمسٹری ہے اس کے پیچھے دیکھیں میں نے کتنا خون جلایا ہے۔