ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس : سپریم کورٹ کا حکم نامہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مذکورہ کیس سے متعلق فیصلہ 19 جون کو محفوظ کیا تھا، عدالت نظرثانی قانون کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور درخواست گزاروں نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں، الیکشن کمیشن وکیل سجیل شہریار سواتی نے بھی دلائل دینے کی استدعا کی۔

سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن درخواستوں میں فریق نہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں وہ عدالتی معاون کے طور پر معروضات جمع کراسکتے ہیں۔

حکم نامے میں بتایا کہ گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جارہا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین سے 22 جون تک جواب طلب کرلیا۔