’ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل سے متفق نہیں‘

ذکا اشرف

سابق چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے کہا ہے کہ ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل سے میں متفق نہیں ہوں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذکااشرف نے کہا کہ ایشیاکپ کا ہائبرڈ ماڈل میں نے پہلے مسترد کر دیا تھا ایشین بورڈ نے پاکستان کو ایشیاکپ دیا تھا اس لیے ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اہم میچز باہر ہوں اور بھوٹان، نیپال کے پاکستان میں ہوں تو یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے عہدہ سنبھالنے کے بعد جائزہ لےکرفیصلہ کریں گے پاکستان کرکٹ کیلئےجو بہتر ہو گا وہ ہی کریں گے۔

ذکااشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کا فروغ اولین ترجیح ہے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیے بھارت پاکستان سے نہ کھیل کراپنا نقصان کرے گا۔