بے بی باجی میں منور سعید کا پسندیدہ بیٹا کون ہے؟

بے بی باجی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منور سعید نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اپنے پسندیدہ بیٹے کا نام بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، فضل حسین، سنیتا مارشل، فائزہ خان، طوبیٰ انور شامل تھے۔

فضل حسین نے منور سعید سے پوچھا کہ ’آپ بتائیں ڈرامے میں آپ کا پسندیدہ بیٹا کون ہے۔‘

منور سعید نے سعود قاسمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیٹھا ہے۔

فضل حسین نے کہا کہ سعود بھائی ویسے بھی سب کے پسندیدہ اداکار ہیں، میری ان سے بہت اچھی دوستی ہے اور میرے بھی یہ پسندیدہ اداکار ہیں۔

سعود قاسمی نے کہا کہ ’جب میں پہلی بار بے بی باجی کے سیٹ پر گیا تو عجیب سی خبریں سننی کو ملیں کہ حسن احمد سمیت سب عجیب سوال کررہے ہیں کہ آپ بہت غصے والے ہیں جیسے میری دہشت پھیلی ہوئی تھی۔

اداکار نے اپنی پنجابی فلموں سے متعلق کہا کہ ’مجھے کوئی دکھ نہیں ہے جو فلمیں میں نے کی ہیں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

فضل حسین نے کہا کہ اب تک میں نے جتنے بھی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے سعود بھائی ان میں سب سے اچھے ہیں۔