پولیس نے ہری پور میں سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا ان کی عدم موجودگی میں ذاتی ملازم کو گرفتار کر کے لے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہری پور پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے موجود نہ ہونے پر سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد ذاتی ملازم کو گرفتار کرکے لے گئے۔
پولیس نے عمر ایوب کے بھائیوں اور سابق صوبائی وزرا یوسف ایوب، اکبر ایوب اور ارشد ایوب کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تاہم ان میں سے کوئی بھی گھروں پر موجود نہیں تھا۔