’مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات ہوں گے‘

الیکشن کیلیے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، نگراں حکومت

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اگلے عام انتخابات کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات ہو رہے ہیں۔

سائرہ بانو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا اتحاد حکومت کی حد تک تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

دوسری جانب اسی پروگرام میں شریک پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے الیکشن سے متعلق سائرہ بانو سے یکسر مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے اور پی پی نے تو الیکشن مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔