‘آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 100 سے کم افراد ہیں ، ان میں کوئی خاتون شامل نہیں’

اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 100 سے کم افراد ہیں، جن کا ٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی تنصبات پر حملہ کرنے والے سو سے کم افراد ہیں، جن کا ٹرائل آرمی کورٹس میں ہوگا ان کو آرمی کی تفتیشی ٹیم نے شناخت کیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ان ملزمان کے مقدمات آرمی کورٹس میں چلیں گے ، ان میں کوئی خاتون شامل نہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ ملزمان نے آرمی تنصیبات میں گھس کر آگ لگائی، جو سنگین جرائم کیے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے تنصیبات میں گھس کر طاقت کا مظاہرہ کیا۔