لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اوکاڑہ میں سڑک تعمیر میں کرپشن کے مقدمے میں 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے اوکاڑہ میں سڑک تعمیر میں کرپشن کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، ان کے وکیل نے بتایا کہ اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے الزام میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے۔ بشریٰ بی بی مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتی ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی جائے، جس پر عدالت نے بشری بی بی کی 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔