اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عذرا انڈے والے بابا کے پاس پہنچ گئیں۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا بھابھی ساس اور دیورانی کو سبق سکھانے کے لیے ’انڈے والے بابا کے پاس پہنچ گئی ہیں۔‘
’بابا عذرا سے کہتے ہیں کہ ساس نے جینا حرام کررکھا ہے، الگ ہونا چاہتی ہے، شوہر کو مٹھی میں لینا چاہتی ہے۔‘ عذرا یہ سن کر کہتی ہیں کہ ’بابا آپ کو سب کچھ پتا ہے۔‘
عذرا کی دوست کہتی ہیں کہ ’بابا بہت پہنچے ہوئے ہیں۔‘
بابا عذرا کو تعویز دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اسے اپنی ساس کے بستر میں رکھ دے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ایک اور دے دیں وہ دیورانی کے لیے بھی چاہیے۔‘
یہ سن کا بابا انہیں ایک انڈا دو ہزار روپے میں دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ روز لینے آنا ہوگا اور شوہر کو ناشتے میں دینا ہوگا۔
کیا عذرا ان چالاکیوں سے شوہر کو لے کر الگ ہوجائیں گی؟ کیا بے بی باجی کو عذرا کی ان حرکتوں کا علم ہوجائے گا؟ یہ جاننے کے لیے بے باجی کی اگلی قسط شام 7 بجے دیکھیں۔