بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا پورٹریٹ بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
منیشا نامی بھارتی خاتون آرٹسٹ ہیں۔ وہ یمنیٰ زیدی کی اتنی بڑی فین ہیں کہ انہوں نے اداکارہ کا پورٹریٹ تیار کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔
آرٹسٹ منیشا نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں انتہائی خوبصورت یمنیٰ زیدی کا پورٹریٹ پیش کر رہی ہوں، اداکارہ کا خاکہ تیار کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا۔
پورٹریٹ کو سوشل میڈیا پر یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اب تک اداکارہ نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
اس سے قبل منیشا نے معروف پاکستانی اداکار وہاج علی کا پورٹریٹ تیار کیا تھا جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔ پورٹریٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا وہیں وہاج علی خود بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔
وہاج علی نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منیشا کا شکریہ ادا کیا تھا۔ سامنے سے بھارتی آرٹسٹ نے لکھا تھا کہ ’ہمارے دل خوش کا بہت بہت شکریہ۔‘