بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی کے کنسرٹ میں گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشا تھڈانی نے کنسرٹ میں آنجہانی امریکی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کے یادگار گانے ’ویلیری‘ کے کور ورژن کی ویڈیو شیئر کی۔
راشا تھڈانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح ان کی آواز کو سراہا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’راشا کی آواز واقعی بہت اچھی ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو نے دلوں کو چھو لیا۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل روینہ ٹنڈن نے اپنی بیٹی کی وٹنی ہیوسٹن کی مشہور دھن ’آئی ہیو نتھنگ‘ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی۔
روینہ نے لکھا تھا کہ ’انہیں اپنی بیٹی کے ایسے ٹیلنٹ پر فخر ہے جو ان کے پاس نہیں ہے۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے راشا پر فخر ہے اگر آپ گانے کی ویڈیو آخر تک دیکھتے ہیں تو مجھ سے اتفاق کریں گے۔‘
واضح رہے کہ راشا تھڈانی ابھیشک کپور کی ایکشن ایڈونچر فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔
فلم میں اجے دیوگن اور ڈیانا پینٹی مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ اجے کے بھتیجے امن دیوگن بھی فلم میں شامل ہیں۔
ابھیشیک کپور نے کہا کہ راشا تھڈانی بہترین کاسٹنگ چوائس تھیں کیونکہ ان کا کردار منفرد ہوگا۔ اجے دیوگن اور ڈیانا پینٹی نے پہلے ہی اس کردار کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر ہیں۔