تربت میں دھماکے سے 3 پولیس اہلکار زخمی

تربت میں دھماکے سے 3 پولیس اہلکار زخمی

صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں سرکٹ ہاؤس چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔ اب تک تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

گزشتہ سال جولائی میں تربت میں ایئرپورٹ روڈ پر فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں دھماکا ہوا تھا جس سے اسٹیڈیم کے اندر بھگدڑ مچ گئی تھی۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔