ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کو دوسری شکست

ساف چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے بعد کویت نے بھی گرین شرٹس کو چار صفر سے با آسانی ہرا دیا۔ دو میچز میں قومی ٹیم ایک گول بھی نہ کرسکی۔

حریف ٹیموں نے گرین شرٹس کیخلاف سات گول داغ دیے۔ گروپ اے میں پاکستان آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ نیپال کے ساتھ ہو گا۔

اس کے برعکس، کویت نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری جیت درج کروائی ہے اور گروپ اے کی اسٹینڈنگ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

آج کے دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ ہندوستان کی جیت اسے آگے بڑھائے گی اور کویت کے لیے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بن جائے گی جبکہ نیپال اور پاکستان کی ٹیمیں باہر ہو جائیں گی۔