قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی کر دی۔
مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے پارلیمنٹ لاجز میں رات کو ناک پر ہاتھ رکھ کر گزرنا پڑتا ہے۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر نے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کو بدنام نہ کیا جائے لاجز میں منشیات استعمال کا الزام درست نہیں، عبدالکبر چترالی کو کوئی مسئلہ ہے تو دوائی استعمال کریں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈر سمیت اپوزیشن کے متعدد ارکان ایوان سے غیرحاضر ہیں۔
اپوزیشن رکن عبدالاکبرچترالی نے اپوزیشن لیڈر کی غیرحاضری پر کڑی تنقید کی ہے۔