آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر میں زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو دنگ کر دیا۔
ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے ورلڈکپ میں جانے کے امکانات کو زندہ رکھا۔ سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم نے زبردست کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ کے لیے ایک اور قدم بڑھا لیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دوسو اٹھتر رنز اسکور کیے۔ سکندررضا اور رائل برنز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی پر ہوم کراؤڈ نے زبردست جشن منایا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔