خاتون کی کار سیلاب میں بہہ گئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

ہریانہ : بھارت میں حالیہ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث پیدا ہونے سیلاب میں ایک کار پانی کے ریلے میں بہہ گئی، گاڑی میں ایک خاتون سوار تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو مرنے سے بچا لیا۔

ہریانہ کے علاقہ پنچکولہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایک ندی کے پاس کھڑی ایک کار پانی دوران بہہ گئی خاتون کار کے اندر تھی جب پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا لے گیا، خاتون ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار سوار خاتون کو مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بہت مشکل سے بچایا جو رسیوں کھ ذریعے بہتے ہوئے پانی میں اترے اور خاتون کو بچالیا جسے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے محکمہ موسمیات (ریجنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر) نے دہلی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پنجاب اور ہریانہ میں اتوار کی صبح سے ہی بجلی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔