قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانے کا یاد کروادیا۔
فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں انگلش کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں کرکٹر نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
حسن علی کے اس ٹوئٹ پر ایک صاف نے لکھا کہ ’لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’مجھے بھی وہ ڈراپ کیا گیا کیچ اب تک یاد ہے اور میں اپنی آخری سانس اور اس کے بعد بھی اس کیچ کو فراموش نہیں کرسکوں گا۔‘
Even I still remember and will never forget till last breath or even after 😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭 https://t.co/6bPWMDD0K6
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) June 24, 2023
کرکٹ شائقین صارف کی اس ٹوئٹ پر ناراض بھی ہوئے اور خاتون صارف کو حسن علی کی چیمپئنز ٹرافی کی یاد دلائی اور دیگر شاندار کارکردگی کا بھی تذکرہ کیا۔