دوسری کے شادی کے سوال پر فیروز خان کا مداح کو جواب

فیروز خان

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مداح کو دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا۔

اداکار فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’عشقیہ‘ اور ’حبس‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اداکار اپنی اکثر کار ریسنگ اور جم ٹریننگ کی ویڈیو بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے فیروز خان اہلیہ سے علیحدگی کے بعد خبروں میں رہے۔

فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی ان کے دو بچے ہیں، 2022 میں ہی فیروز خان اور علیزے کے درمیان طلاق ہوگئی۔

اداکار نے دوسری شادی کے بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں کی تھی تاہم ایک مداح کے سوال پر اداکار نے جواب دیا ہے۔

فیروز خان سے مداح نے پوچھا کہ ’کیا آپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کو کسی اور خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 برس کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ۔‘

ایک اور مداح نے فیروز سے سوال کیا کہ ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘ جواب میں انہوں نے کہا ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔

واضح رہے کہ 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، بعدازاں انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔