نو مئی کا ماسٹرمائنڈ کون ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ نو مئی کا ماسٹرمائنڈ کون ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ماسٹرمائنڈ وہی ہیں جنہوں نے حملوں کی ذہن سازی کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی، آڈیو ریکارڈنگ اور تصاویر سے واضح ہے سانحہ 9مئی منصوبہ بندی کےتحت ہوا، 9مئی کوچن چن کرفوجی تنصیبات کونشانہ بنایاگیا، 9مئی سے پہلے فوج اورقیادت کیخلاف ذہن سازی کی گئی، کیایہ ذہن سازی فوجی قیادت نےخود کروائی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ گرفتاری کے فوراً بعد 200سےزائدمقامات پرفوجی تنصیبات پرحملہ کرایاگیا، کیا راولپنڈی، چکدرہ، لاہور، میانوالی اور فیصل آباد سمیت بہت سی جگہوں پرفوج نے اپنےایجنٹ پھیلائےہوئےتھے ، آپ سے سوال ہے کیافوج نےاپنےہاتھوں سےیادگارشہداکوجلایااورگرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کافخریوم تکبیرہے،آپ سے سوال ہے کیا پشاور میں اس کو فوجیوں نےجلایا، جب جلاؤگھیراؤہورہاتھاتوباہرسےبیٹھ کر کون پر چار کر رہا تھاکہ مزیدجلاؤگھیراؤکرو، ثابت ہواجھوٹ، تفریق، پروپیگنڈےکےعلاوہ خاص سیاسی گروہ ،قیادت کےپاس کوئی ہتھیارنہیں رہ گیاتھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 9مئی کا سانحہ اچانک نہیں ہوا کئی ماہ سے فوجی قیادت کیخلاف بھڑکایاجارہاتھا، 9مئی کا سانحہ مذموم سیاسی مقاصد کیلئے تھا، شرپسندوں نے 200 سے زائد فوجی تنصیبات پرمنصوبہ بندی کےتحت حملہ کیا، 9مئی کوسوشل میڈیاسےمزیدتباہی پھیلانے کیلئےمذموم مہم چلائی گئی، 9مئی کا سانحہ کرنے کیلئےخواتین کو بھی ڈھال کے طورپر آگے کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کے بعد اطمینان ہونا چاہئے کہ لوگ جھوٹےبیانیےکوپہچان رہےہیں، لوگ جان رہےہیں کیاسچ اورکیاجھوٹ ہے، حتمی طورپر یہ کہنا کہ ماسٹرمائنڈ کون ہے قبل از وقت ہوگا، ماسٹرمائنڈ وہی ہیں جنہوں نےتنصیبات پرحملوں کی ذہن سازی کی،جنہوں نےبچوں،بہنوں میں تاثرڈالافوج کیخلاف چلناجائز ہے۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا دنیا کا معاملہ پاکستان میں وبا کی شکل اختیار کرگیاہے، ایسے سیکڑوں کیسز ہیں ،ایک خاتون کا اکاؤنٹ ایک صاحب خلیج میں بیٹھ کر استعمال کررہے تھے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا سنجیدہ مسئلہ ہے حکومت اس پر کام کررہی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے روز دیا کہ صحافی کمیونٹی کو چاہیے کہ سنسنی کے بجائے ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے، معاشرے میں بے چینی اور ہیجان انگیزی کم کرنے کیلئے میکنزم بنانے ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایک شخص نے کئی کئی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں، نامی بے نامی اکاؤنٹس سے کسی کے بارے میں بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ باقی اداروں کی طرح فوج بھی حکومت کا ادارہ ہے، جن معاملات میں حکومت وقت سمجھتی ہے، فوج کی ضرورت ہے تو کردار ادا کیا جا سکتا ہے، کورونا، فیٹف، ریکوڈک اور انسداد پولیو میں فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جان دینا تو چھوٹی بات ہے۔