محمد عامر نے تین پسندیدہ بولرز اور بیٹرز کے نام بتادیے

محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے تین پسندیدہ بلے بازوں اور بولرز کے نام بتادیے۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ ویرات کوہلی، بابر اعظم ون ڈے اور ٹیسٹ میں میرے پسندیدہ بیٹرز ہیں اور تیسرے نمبر پر شبھمن گل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شبھمن گل کی موجودہ فارم برقرار رہی تھی تو بھارت نے اہم بیٹرز بن سکتے ہیں۔

بولرز کی بات کی جائے تو عامر نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو نمبر ون قرار دیا جبکہ دوسرے نمبر پر نسیم شاہ اور تیسرے نمبر پر انہوں نے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا نام لیا۔

محمد عامر نے کہا کہ ان کے پسندیدہ کوچ مکی آرتھر ہیں، انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے آرتھر کے کوچنگ کے انداز کو سراہا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹاپ چار ٹیموں میں شامل ہوگا، پاکستان کو کبھی ہلکی ٹیم نہ سمجھا جائے۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل کھیلیں۔