بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم جوان کے ٹیزر سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں 31 سال مکمل ہونے پر ’آسک ایس آر کے‘ کے نام سے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ ’سر جوان کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟
شاہ رخ خان نے کہا کہ جوان کا ٹیزر تیار ہے پریشان نہ ہوں یہ ہیپی پلیس میں موجود ہے۔‘
It’s all ready getting other assets in place. Don’t worry it’s all in a happy place…#Jawan https://t.co/U6rdgiv2pD
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
دوسرے مداح نے سوال کیا کہ ’سر جوان کے دن پٹی باندھ کر تھیتڑ جانا ہے کیا؟ جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ نہیں بیٹا جوان کے دن جوانی کے جوش میں تھیٹر پر جانا ہے۔‘
Nahi beta jawan ke din jawani ke josh mein theater pe jaana hai! https://t.co/iMpcKgr4Dp
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک اور مداح نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ مشغلہ کون سا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ لڈو کھیل کر وقت گزارتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ساؤتھ انڈین فلمساز ایٹلی کمار کے ساتھ پہلی فلم جوان ہے، وہ فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے، فلم کی کاسٹ میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سانیا ملہوترا اور پریامانی شامل ہیں۔
جوان میں سنجے دت، دپیکا پڈوکون اور وجے کی کیمیو بھی شامل ہیں۔
کنگ خان کی فلم جوان رواں سال 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا میں ریلیز کیا جائے گا۔