پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد چھٹی بار گرفتار

علی محمد خان

مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن جج نے آج علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم اینٹی کرپشن نے علی محمد خان کو جیل گیٹ پر ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

علی محمد خان کو رہائی کے بعد چھٹی مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے ان کے خلاف نیا مقدمہ کل درج کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں سابق وزیر محمد عاطف، طفیل انجم ودیگر نامزد ہیں، نیا مقدمہ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ 9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔