(ن) لیگی رہنما نے سرکاری دفتر میں اونٹ باندھ دیے

(ن) لیگی رہنما نے سرکاری دفتر میں اونٹ باندھ دیے

فیصل آباد میں صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جھمرہ عمر لیاقت چٹھہ نے سرکاری دفتر میں اونٹ باندھ دیے جس کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

عمر لیاقت چٹھہ اپنی کار بھی انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز آفس میں پارک کرتا ہے۔ دفتر میں قربانی کے اونٹ باندھنے سے ملازمین کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جانور باندھنے سے روکنے پر عمر چٹھہ نے دھمکیاں دیں اور ملازمین پر اسلحہ طھی تان لیا۔ سب انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز وقاص نے تھانہ جھمرہ میں (ن) لیگی رہنما کے خلاف درخواست دے دی۔

اے آر وائی نیوز نے سرکاری دفتر میں اونٹ باندھنے کی فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج میں دفتر کے صحن میں دو اونٹ بندھے دیکھے جا سکتے ہیں۔ فوٹیج میں (ن )لیگی رہنما کی پارک کی گئی کار بھی نظر آ رہی ہے۔