عید سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین کیلیے اچھی خبر

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ملازمین

عید الاضحیٰ سے قبل حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے منسلک ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کیلیے اچھی خبر سنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہر ڈیلی ویجر کو 16 ہزار روپے اعزازیہ کی ادائیگی کر دی گئی، ویجرز کو رمضان ریلیف پیکچ 2023 کے تحت اعزازیہ ادا کیا گیا۔

قبل ازیں یوٹیلٹی اسٹورز کے فی ڈیلی ویجر کو 9 ہزار روپے رمضان اعزازیہ ادا کیا گیا۔ مجموعی طور پر فی ڈیلی ویجر کو 25 ہزار روپے کا رمضان اعزازیہ دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2973 ڈیلی ویجز کو رمضان پیکچ 2023 کے تحت بونس دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے ڈیلی ویجز کیلیے مزید بونس دینے کی منظوری دی تھی۔

اعزازیہ رمضان پیکج 2023 پر عمل درآمد کیلیے اضافی ڈیوٹیز کے باعث دیا گیا۔ اعزازیہ کیلیے رمضان پیکچ کے تحت کم از کم 80 فیصد حاضری ضروری تھی۔