ویڈیو: گروپ کا پیٹرول پمپ پر حملہ، توڑ پھوڑ

پیٹرول پمپ حملہ

بھارت میں ایک گروپ نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر لدھیانیہ میں ایک گروپ نے مبینہ طور پر ایک پیٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ کی اور اس کے ملازمین پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔

ویڈیو میں گروپ کو پیٹرول پمپ ملازمین کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کچھ لوگ دفتر میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔

پیٹرول پمپ پر حملے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

واقعہ کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا نہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں مردوں کے ایک گروپ نے ہریانہ کے گروگرام میں دکشن ہریانہ بجلی وتران نگم لمیٹڈ کی ایک ٹیم پر حملہ کیا۔

یہ ٹیم ایک شرما کشور نامی شخص کی رہائش گاہ پر بجلی کے کنکشن کی جانچ کرنے کے لیے پہنچی تھی، جب ایک ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔