مودی کے بھارت میں بکرے کی قربانی بھی جرم بن گئی؟ ویڈیو وائرل

بھارت میں ہاؤسنگ کمپلیکس میں مکینوں نے ایک شخص کی جانب سے قربانی کے لیے بکرا لانے پر اعتراض کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے ہاؤسنگ کمپلیکس میں ایک شخص قربانی کے لیے بکرا لیایا جس پر علاقہ مکینوں نے اعتراض کیا۔

گزشتہ دنوں پیش آئے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بائیندر علاقہ میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی اور مکینوں سے بات کرکے انہیں منایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ چیختے ہوئے اس شخص کو اس کے گھر بکرا لے جانے سے روک رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص ہر سال بقرعید سے قبل بکرا گھر لانے کی پیشگی اطلاع دیتا ہے کیو ں کہ اس کے پاس اسے رکھنے کی کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

اگلے دن یہ شخص بکرا لے جاتا ہے اور اپنے گھر پر اسے قربان نہیں کرتا۔“ پولیس کی موجودگی میں اب اس شخص کو بکرا گھر سے لے جانے کو کہا گیا۔ اس ضمن میں کوئی باضابطہ شکایت یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔“