ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے اس موقع پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نئے لباس کا انتخاب کیا گیا اور مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی گئی۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی مدیحہ امام نے اپنے شوہر موجی بصر کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
قطر میں سیر سپاٹوں میں مصروف عائزہ خان نے بھی اپنے مداحوں کو یاد رکھا اور چاند رات کو نیلے جبکہ عید کے روز ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں عید کی مبارک باد دی۔
سینئر اداکارہ روبینہ اشرف اور ان کی بیٹی و اداکارہ منیٰ طارق نے مہندی لگا کر روایتی عید کے احساس کو تازہ کیا جبکہ ہلکے بھورے رنگ کا لباس پہنے روبینہ اشرف نے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
دوسری جانب ہلکے سبز رنگ کے لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی بیٹی منیٰ طارق نے اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا۔
اداکارہ درفشاں سلیم، طوبیٰ انور، مروا حسین ودیگر نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
Eid Mubarak ❤️🌟 #EidAlAdha #Eid2023 #asimjofa pic.twitter.com/sdJjymM3K7
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 29, 2023
evidently thrilled with my mehndi design (cuz I made it) & my chooriaaan 💕🌸 #bestday #happyhappyeverything inshaAllah 🤲🏻 pic.twitter.com/u1VckCD9mf
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) June 28, 2023