حارث رؤف کے ’پارٹ ٹائم قصائی‘ بننے پر شاداب کا دلچسپ ٹوئٹ

حازث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پارٹ ٹائم قصائی بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں قربانی کے جانور کا گوشت بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حارث رؤف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سب کو عید کی مبارک باد۔‘ انہوں نے ہیش ٹیگ ’پارٹ ٹائم قصائی‘ بھی بنایا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث رؤف کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں وہیں آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی ٹوئٹ کیا۔

شاداب خان نے لکھا کہ ’ہیری ٹائم نکلے تو میرے گھر بھی چکر لگانا ہمارا قصائی نہیں آیا اس سال۔‘

حارث رؤف نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’دو دن بعد کی اپائنمنٹ مل سکتی ہے کام بہت ہے۔‘