امریکا میں ہولناک گرمی، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

ٹیکساس: امریکا میں ہولناک گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی، ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو جا پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہولناک گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، امریکا کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو کی لہر نے لوگوں کا برا حال کردیا ہے، ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کو جا پہنچا۔

ویب کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوئیں، جہاں پارہ 48 ڈگری کو چھو گیا تھا، ویب کاؤنٹی جو کہ لاریڈو شہر کا مرکزی حصہ ہے، وہاں گرمی کے سبسب جن لوگوں کی اموات ہوئی ہیں ان کی عمریں 60 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔

امریکا کے جنوبی علاقوں میں موجودہ موسم ‘ہیٹ ڈوم’ کا نتیجہ ہے، جس میں ہوا کے پیٹرن کی وجہ سے بہت زیادہ دبائو بنتا ہے جو کہ شدید گرمی کا باعث بنتا ہے۔

ویب کاؤنٹی کے ایک ڈاکٹر نے اس حوالے ہونے والے ایک اجلاس کے دوان کہا کہ ہمیں اپنی کاؤنٹی میں ایسی صورتحال اس سے پہلے کبھی نظر نہیں آئی، لاریڈو اور ویب کائونٹی میں گرمی پڑتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہماری جانب سے حفاظتی اقدامات کم کیے گئے۔

ٹیکساس میں ریکارڈ گرمی پڑنے کے باعث وہاں کے دیگر سینکڑوں رہائشیوں کو طبی امداد حاصل کرنے کے لیے ایمرجنسی کا رخ کرنا پڑا ہے، مریضوں کے تعداد پچھلی گرمیوں کے مقابلے میں اس بار کافی زیادہ ہے۔