قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے واٹیلٹی بلاسٹ میں طوفانی بولنگ سے حریف بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔
شاہین آفریدی نے T20 بلاسٹ میں برمنگھم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے لیے اپنے پہلے اوور میں چار وکٹیں لے کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا۔
وہ ٹی 20 اننگز کے ابتدائی اوور میں چار وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
🚨Shaheen Afridi has taken four wickets in his first over!🚨#Blast23 #ShaheenAfridipic.twitter.com/3Aal6oIKSi
— Abdullah Neaz (@cric___guy) June 30, 2023
مجموعی طور پر 169 رنز کا دفاع کرتے ہوئے آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا تاہم، وہ اگلی ہی گیند پر دھوم مچانے کے ساتھ واپس آئے انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایک ان سوئنگ یارکر کے ذریعے ایل بی ڈبلیو کیا۔
اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بھی کلین بولڈ کردیا اور وہ ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچ گئے لیکن وہ ہیٹ ٹرک مکمل نہیں کر سکے۔ اوور کی پانچویں اور آخری گیند پر دو وکٹیں مزید حاصل کیں۔
بائیں ہاتھ کے بولر نے برمنگھم کو ان کی اننگز کے پہلے اوور کے بعد 7 رنز پر 4 مستند کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔ آفریدی نے چار اوورز کے کوٹے میں 29 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔