زخمی نیتھن لائن لنگڑاتے ہوئے بیٹنگ کے لیے میدان میں اتر آئے

آسٹریلین آف اسپنر نیتھن لائن اوول میں دوسرا ایشز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو یہ ان کا لگاتار 100 واں ٹیسٹ تھا لیکن عالمی ریکارڈ بناتے ہی انجری نے آن گھیرا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلین آف اسپنر نیتھن لائن اوول میں دوسرا ایشز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو یہ ان کا لگاتار 100 واں ٹیسٹ تھا لیکن عالمی ریکارڈ بناتے ہی انجری نے آن گھیرا لیکن اسی انجری میں ٹیم کی نازک پوزیشن دیکھتے ہوئے وہ لنگڑاتے ہوئے میدان میں آگئے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی اننگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے نیتھن لائن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے اور انہیں میدان چھوڑ کر واپس ڈریسنگ روم میں جانا پڑا۔

تاہم آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں جب 264 کے مجموعے پر کینگروز کی نو وکٹیں گر چکی تھیں ایسے میں نیتھن لائن انجری کے باوجود لنگڑاتے ہوئے بیٹنگ کے لیے میدان میں آگئے۔

لائن کے گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی لارڈز میں موجود تمام کراؤڈ ان کی جواں ہمتی کو سراہتے ہوئے اپنی نشستوں سے کھڑا ہوگیا اور تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔

آسٹریلوی آف اسپنر صرف چار رنز ہی بنا سکے لیکن اس نازک صورتحال میں اپنی انجری کی پروا کیے بغیر یوں میدان میں اتر کر انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔