میکسیکو میں میئر نے مگرمچھ سے شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا

میکسیکو میں میئر نے مگرمچھ سے شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا

میکسیکو کے چھوٹے سے ٹاؤن سان پیڈرو ہوامیلولا کے میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سان پیڈرو ہوامیلولا کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے آبائی رسم کے تحت ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وکٹر ہیوگو سوسا دلہا بن کر ایک ہال میں داخل ہوئے تو ان کا تالیوں کی گونج میں استقبال کیا گیا۔

شادی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مادہ مگرمچھ کو دلہن کی طرح تیار کیا گیا تھا۔ وکٹر ہیوگو سوسا نے بھری محفل میں اپنی دلہن کو گود میں اٹھایا۔

دلہا کا کہنا تھا کہ میں ایلیسیا ایڈریانا کو قبل کرتا ہوں اور ہم ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں کیونکہ کے محبت کے بغیر شادی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

مادہ مگرمچھ نما دلدل میں رہنے والی مخلوق ہے جو میکسیکو میں پائی جاتی ہے۔ سان پیڈرو ہوامیلولا میں گزشتہ 230 سالوں سے ایک مرد کی مادہ کیمن سے شادی کرنے کی رسم چلی آ رہی ہے۔

اس طرح کی شادیاں ماحول اور جانوروں کے ساتھ انسانی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے منعقد کی جاتی ہیں۔