’سنا ہے کیئر ٹیکر وزیراعظم کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں‘

اعجاز الحق

اسلام آباد: مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ سنا ہے کیئر ٹیکر وزیر اعظم کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے لکھا کہ ’دبئی اور پاکستان میں نیلامی ہورہی ہے، نیلامی میں کچھ گھر اور کچھ نقد کی بات ہورہی ہے۔

اعجاز الحق نے کہا کہ ’یہ قوم کی خدمت سے پہلے اپنے بڑوں کی خدمت کریں گے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ بڑوں کی خدمت کے بعد اپنی خدمت کریں گے اگر کچھ دانے بچ گئے تو عوام کے حوالے ورنہ ڈنڈے تو ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی پی کے شریک چیئرمین نواز شریف دبئی میں موجود ہیں جہاں دونوں پارٹی رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔