بین اسٹوکس کی اننگز رائیگاں، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم 371 رنز کے تعاقب میں 327 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان بین اسٹوکس کی 155 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کرلیں۔

اسٹیو اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ہدف دیا تھا، کینگروز نے پہلی اننگز میں 416 اور دوسری اننگز میں 279 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنالیے ہیں۔