گاڑی کا ہارن بجانے پر وکیل نے شہری کو گولی مار دی

ہارن بجانے

سوات : گاڑی کا ہارن بجانے پر وکیل نے شہری کو گولی مار دی، پولیس نے وکیل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے شہر سیدو شریف میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں گاڑی کا ہارن بجانے پر شہری کو گولی ماردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے پیچھے ہارن بجانے پر وکيل نے شہری کو گولی ماری، وکیل کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا ، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سوات پولیس نے وکیل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔