روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے باوجود روئی کی مارکیٹس کریش کر گئیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ صرف دو روز کے دوران روئی کی قیمتیں 1500 سے دو ہزار روپے فی من تک گر گئیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین نے کہا کہ مقامی قیمت میں کمی کے بعد سندھ میں روئی کی قیمتیں 16 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں 16 ہزار 800 روپے فی من تک گر گئیں۔
چیئرمین احسان الحق نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کے لئے سبسڈائزڈ بجلی و گیس کے نرخوں کی معطلی سے پھٹی کے نرخ کم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مارک اپ کی شرح اور بجلی، گیس اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ روئی کی قیمتوں میں مندی کی بڑی وجہ ہے۔
پھٹی کی قیمتیں امدادی قیمت آٹھ ہزار 500 روپے فی چالیس کلو گرام سے کم ہوگئی ہے کاشتکاروں نے وفاقی حکومت سے کسانوں سے امدادی قیمت پر پھٹی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احسان الحق چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا بتانا ہے کہملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں بھی ریکارڈ کمی کے خدشات ہیں، ڈالر کی قدر میں متوقع کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں مزید مندی کے خدشات ہیں۔