آندھرا پردیش: بھارت میں ایک 23 سالہ خاتون ہاؤس سرجن نے اپنے میڈیکل کالج کے ہاسٹل روم میں خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی شہر آندھرا پردیش میں ایک میڈیکل کالج کی طالبہ نے اپنے ہاسٹل کے روم میں پھانسی لگا کر کودکشی کرلی۔
مقامی پولیس کی تحقیقات کے مطابق چیتنیہ بھارت کے ایک ضلع سریکا کولم کے پالاسا مقام کی رہنے والی ہے، لڑکی کی شادی 2 ماہ قبل ہوئی تھی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گھریلوں مسائل کی وجہ سے میڈیکل کی طالبہ نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسٹل سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمی درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔