صدر علوی کی بچپن کے دوست سے 60 سال بعد سعودی عرب میں ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں ان کی وہاں اپنے بچپن کے دوست سے 60 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے حج ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے۔

ڈاکٹر عارف علوی کی اس سفر حج کے دوران بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین اور وزیر  سلمان رحمان سے بھی ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت کے بتایا کہ ان کی مکہ اور مدینہ میں بنگلہ دیش کے صدر سے مفید ملاقات ہوئی جب کہ بنگلہ وزیر سلمان رحمان جو ان کے بچپن کے دوست ہیں ان سے 60 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔