دورہ سری لنکا، قومی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع

دورہ سری لنکا کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کراچی میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے کھلاڑیوں نےکراچی میں رپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اکھٹا ہونا شروع ہو گئے۔

کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی آج رات کراچی پہنچیں گے جب کہ حسن علی کل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کے ٹریننگ سیشن کا آغاز کل سے ہو گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔